دھند کی زیادتی کے سبب دو موٹر ویز بند

16 Dec, 2023 | 10:46 PM

سٹی42: شدید دھند کے باعث پنجاب کے وسطی علاقوں میں سڑکوں پر آج رات بھی ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

لاہور ملتان موٹروے ایم تھری فیض پور سے سمندری تک دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اگر سفر کرنا انتہائی ضروری ہو تو دھند کے دوران ڈرائیونگ کے لئے فوگ لائٹس استعمال کریں اور سپیڈ کم سے کم رکھیں۔ 

شب ساڑھے دس بجے کے قریب موٹروے پولیس نے بتایا  کہ  لاہور سیالکوٹ موٹروے کو بھی دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا  ہے۔

موٹر ویے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری روڈ یوزرز  آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں۔لاہور : روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں ۔

مزیدخبریں