الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن تنازعہ کی سماعت پیر کو کرے گا

16 Dec, 2023 | 10:07 PM

عثمان خان: الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف 13 درخواستوں کی سماعت پیر 18دسمبر کوہوگی۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 29 نومبر کو ہونے والےمتنازعہ انٹرا پارٹی انتخابات میں چئیرمین بننے والے گوہر خان کو نوٹس جاری کرکےطلب کرلیا ۔

الیکشن کمیشن پیر کی صبح 10بجے سماعت کرے گا۔ 

پی ٹی آئی کے مبینہ چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی، عمرایوب سمیت  9 عہدیداروں کو نوٹس بھیج دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے صدر بلوچستان منیر احمدبلوچ،صدر سندھ حلیم عادل شیخ،صدرپنجاب ڈاکٹریٰاسمین راشد،صدرکے پی کے علی امین گنڈاپوکو بھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

مبینہ ریٹرننگ آفیسر سنٹرل سیکرٹریٹ سردارمصروف خان اورخیبرپختونخواکے سنٹرل سیکرٹریٹ میں مبینہ ریٹرننگ آفیسر انصرمحمود کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

 الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات ککو کالعدم قرار دینے کے لئےالیکشن کمیشن میں  تیرہ درخواستیں دزیر سماعت ہیں۔ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے۔ ہم عوام پاکستان پارٹی نے انتخابی نشان بلے کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کررکھی ہے۔ اس پارٹی کی جانب سے پی ٹی آئی کی متنازعہ انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد بلے کا نشان خود کو الاٹ کرنے کی درخواست زیر سماعت ہے۔  ہم عوام پارٹی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد میں ناکام رہی ہے، بلے کا انتخابی نشان خالی ہے، کسی پارٹی کو دیا گیا نہ ہی کسی پارٹی نے مانگا ہے،بلے کانشان ہمیں دیاجائے۔

مزیدخبریں