الیکشن2024؛  پیپلز پارٹی انتخابی مہم 27 دسمبر کو گڑھی خدابخش کے قبرستان شہدا سے آغاز کرے گی

16 Dec, 2023 | 09:09 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی 8 فروری کے عام انتخابات کے لئے اپنی انتخابی مہم کا آغاز 27 دسمبر کو  گڑھی خدا بخش کے قبرستانِ شہدا  میں شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے اجتماع سے کرے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئیر لیڈر شیری رحمان  نے آج ہفتہ کے روز نیوز کانفرنس میں بتایا کہ آج پی پی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا ،زوم  ایپلی کیشن پر میٹنگ ہوئی،بلاول بھٹو نے صدارت کی۔ اجلاس میں ملک کی صورت کا جائزہ لیا گیا۔

شیری رحمان نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہا ۔ شیری رحمان نے کہا کہ پی پی چاہتی ہے انتخابات وقت پر ہوں۔ جب ساری جماعتیں چپ تھیں اور الیکشن سے راہ فرار ڈھونڈ رہی تھیں تب بھی پیپلز پارٹی انتخابات کے لئے میدان میں تھی۔ پی پی پارلیمنٹری بورڈ کا اجلاس ہوا ہے ۔ ہم الیکشن شیڈول کے اعلان کو ویلکم کررہے ہیں۔ شیری رحمان نے بتایا کہ ہم الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز 27دسمبر کو گڑھی خدا بخش سے آغاز کررہے ہیں۔


شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جو الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتی تھی۔کچھ جماعتوں نے الیکشن سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ کچھ جماعتوں کے طرز عمل سے لگ رہا تھا وہ الیکشن لڑنا نہیں چاہتیں۔ 

شرجیل میمن نے کہا کہ  چیئرمین پیپلزپارٹی ہر جگہ پر اپنے منشور کو اجاگر کر رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی اپنی انتخابی مہم مثبت  طریقہ سے چلائے گی،ہم نفرت کی سیاست کو ختم کریں گے۔ جو دنیا کو جیل میں بھیج رہا تھا آج خود جیل میں پڑا ہوا ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے طوفان سے لوگوں کو نکالنے کی ضرورت ہے۔چاروں صوبوں کے لوگوں کو جوڑنے کی بات پیپلزپارٹی کر رہی ہے ۔ہمیں بھائی چارے کے پیغام کو آگے پہچانا ہے ۔پیپلزپارٹی بھرپور طریقے سے الیکشن مہم چلائے گی ۔27 دسمبر کو لاڑکانہ میں عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیےعظیم الشان جلسہ  ہوگا۔ 

 شیری رحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مشکل حالات کا سامنا کیا ہے ۔پیپلزپارٹی نےجمہوریت کی خاطر  لازوال قربانیاں دیں۔ لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہو  تو ہم اس کی ڈیمانڈ کرینگے ۔ہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد بھی فیلڈ میں تھے۔ ہمارا انتخابی منشور تیار ہے۔پیپلزپارٹی مظلوم طبقے کی جماعت ہے۔ جتنے بھی بڑے بڑے پروگرام آئے ہیں پیپلزپارٹی کے منشور سے آئے ہیں.


 شازیہ مری نے کہا کہ کاشتکاروں کے ساتھ ہونے والے ظلم میں کاشتکاروں کے ساتھ پیپلزپارٹی کھڑی ہے۔ کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں زراعت ہماری لائف لائن ہے۔انہوں نے کہاافسوس ہے تنظیمیں الیکشن سے متعلق تاخیری حربے اپنا رہی ہیں
شازیہ مری  کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اعتراضات دور کرے گا ۔پیپلزپارٹی عدالتوں میں نہیں جاتی ذمہ دار اداروں سے بات کرتی ہے 

ہم جمہوری لوگ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔شیری رحمان نے مزید کہا کہ ہمیں اپنا کام کرنا ہے عوام کے لیے امید کی کرن بننا ہے۔ انشاءاللہ بلاول بھٹو وزیراعظم بنیں گے۔

الیکشن کمیشن کو باور کرایا ہے کہ کوئی اوچ نیچ نظر آئی تو ہم  آپ کے دروازے پر دستک دیں گے۔ ہم نے ہمیشہ مشکل حالات کا سامنا کیا ہے۔

مزیدخبریں