لاہور میں گیارہ ماہ میں مویشی چرانے کی 731 وارداتیں

16 Dec, 2023 | 07:45 PM

اسرار خان: لاہور میں شہریوں کو لوٹنے کی دوڑ میں مویشی چور بھی دیگر جرائم پیشہ افرادسے پیچھے نہ رہے، لاہور میں مویشی چوروں نےسال کے ہر دن اوسطاً دو جانور چرائے۔

رواں سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران مویشی چوری کے 731 مقدمات درج ہوئے

دیگر جرائم کی طرح مویشی چوری کی وارداتوں میں بھی کینٹ ڈویژن 241 مقدمات کے ساتھ  لاہور پولیس کے انتظامی ڈویژنز میں سرفہرست رہا۔مویشی چوری کی 197 وارداتوں کے ساتھ صدر ڈویژن دوسرے نمبر پر رہا۔ماڈل ٹاؤن ڈویژن مویشی چوری کے 139 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 57، سول لائنز ڈویژن میں مویشی چوری کے 52 مقدمات درج ہوئے۔ سٹی ڈویژن میں گزشتہ 11 ماہ کے دوران مویشی چوری کی 45 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔

مزیدخبریں