بچو ں نے اپنے قیمتی لہو سے محفوظ پاکستان کی تاریخ لکھی، محسن نقوی

16 Dec, 2023 | 04:59 PM

علی رامے: وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بچو ں نے اپنے قیمتی لہو سے محفوظ پاکستان کی تاریخ لکھی، پر امن پاکستان کی بنیادوں میں بچوں کا خون شامل ہے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 16دسمبر کا دن آرمی پبلک سکول کے شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد ہمیشہ تازہ کرتارہے گا۔ قوم آرمی پبلک سکول کے بچوں اوراساتذہ کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ ننھے پھولوں نے عظیم مقصد کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شہدائے اے پی ایس نے پاکستانی قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا۔  
محسن نقوی نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کے طفیل دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم کا مثالی اتحاد اوراتفاق سامنے آیا۔  شہید بچوں کی عظیم قربانیوں نے قوم کو نیا حوصلہ اورعزم دیا۔ سفاک دشمن کو شکست ہوئی اور پاکستان امن کا گہوارہ بنا۔ شہید بچے اور اساتذہ پوری قوم کے ہیرو ہیں اور ہم ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں،ہم شہدائے اے پی ایس کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان میں دہشت گردی اورانتہا پسندی کی قعطاً گنجائش نہیں۔ پوری قوم آج آرمی پبلک سکول پشاورکے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔ 

مزیدخبریں