حسن علی : استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ ہمیں پاکستان کے خلاف دشمن کی ہر طرح کی سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق عبدالعلیم خان نے 16 دسمبر کے موقع پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دن سقوط مشرقی پاکستان اور آرمی پبلک سکول کی تلخ یادیں رکھتا ہے، معصوم بچوں کی شہادتوں سے ہمارے دل آج بھی خون کے آنسو رو رہے ہیں۔ زندہ قوموں کی تاریخ میں ایسے دن انتہائی گہرے زخم چھوڑتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمیں وطن عزیز کی مضبوطی اور بہتری کا عہد کرنا چاہیے۔ قیام پاکستان کو استحکام پاکستان میں بدلنے کا وقت آ چکا ہے۔