ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہ

 لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاطمہ: شہر میں کہیں دھند تو کہیں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 285ریکارڈ کی گئی، ڈی ایچ اے 380،لاہور امریکن سکول میں شرح 419ریکارڈ کی گئی، کینٹ پولو گراؤنڈ271،شاہراہ قائداعظم پر آلودگی کی شرح 469ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب ماہرین کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے،شہر کا موجود درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ریکارڈ کیا گیا اور آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش متوقع  ہے۔