امانت گشکوری: سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سردیوں کی چھٹیوں کے دوران بیرون ملک روانگی کے بعد ان کی واپسی تک مسٹر جسٹس سردار طارق مسعود قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔ جسٹس سردار طارق مسعود آج ہفتہ کے روز قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور وہ دو ہفتے تک قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سرانجام دیں گے۔
اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان (SCP) کے رجسٹرار آفس نے موسم سرما کی عدالتی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
جسٹس سردار طارق مسعود کا بطور قائم مقام چیف جسٹس تقرر کا نوٹیفیکیشن جمعہ کے روز جاری ہوا۔ وزارت قانون نے جسٹس سردار طارق مسعود کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔