چلڈرن ، جنرل ہسپتال میں کام جنوری تک مکمل کروائیں گے، صحت کا 90 فیصد کام مکمل ہوجائےگا، محسن نقوی

16 Dec, 2023 | 01:14 AM

علی رامے:  پنجاب  کے نگراں وزیراعلیٰ سید محسن رضا نقوی نے جمعہ کی شب لاہور کے جنرل اسپتال کا دورہ کیا اور وہاں زیر تکمیل مختلف کاموں کا جائزہ لیا۔

جنرل ہسپتال کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئےسید محسن رضا نقوی نے یقین ظاہر کیا کہ صحت کے 90فیصد پراجیکٹ مکمل ہوجائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ بیشتر ترقیاتی منصوبے جنوری کے آخر تک مکمل ہوجائیں گے۔ 

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ تمام پروجیکٹس کی بروقت تکمیل کے لئے تین تین شفٹوں میں کام ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے جنرل ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال میں جاری کام جنوری تک مکمل ہو جائے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کا منصوبہ بڑا ہے، (الیکشن تک) وہ مکمل نہیں ہوگا۔

محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ پنجاب کے737 تھانوں کو دسمبر کے آخرتک ری ویمپ کرلیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں 40 نئے تھانے بن رہے ہیں۔

چھبیس سو کلو میٹر روڈ کا ٹاسک بھی جلد مکمل ہو جائے گا ۔ 

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ بند روڈ کا کام بھی آٹھ فروری سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا ۔ 

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے ۔

انہوں نے یاد دلایا کہ دو تین ماہ قبل ایک میٹرو اسٹیشن پر پانی تک نہیں تھا ۔  اب بہت حد میٹرو اسٹیشنوں پر مسائل حل کر دیے گئے ہیں۔

تجاوزات کے مسئلہ کے متعلق سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ تجاوزات ہٹانے کے لیے بھی ڈرائیونگ لائسنس والا طریقہ اپنانا ہو گا۔

مزیدخبریں