تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا ، اہم وکٹ گر گئی  

16 Dec, 2022 | 09:43 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی )کے سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ علیزئی نے جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا،سمیع اللہ علیزئی نے مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں جے یو آئی میں شمولیت کر لی۔

یاد رہے کہ سمیع اللہ علیزئی صوبائی اسمبلی کے حلقہ112 سٹی ٹو سے 2 بار ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے،اس بار وہ پی ٹی آئی کے علی امین گنڈا پور کے مقابلہ میں جے یو آئی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک ممبر صوبائی اسمبلی بھی عنقریب جے یو آئی میں شمولیت اختیار کر یں گے۔

 مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ آج کا دن کافی اہم ہے، علیزئی خاندان کے نواب زادگان ہمارے لئے ہمیشہ محترم رہے ہیں،میں نئے شامل ہونے والوں کو جے یو آئی میں خوش آمدید کہتا ہوں ۔

مزیدخبریں