(ویب ڈیسک )پاکستان ریلوے کے مسافروں کیلئے اچھی خبر آ گئی۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر پاکستان ایکسپریس کو 23 دسمبر سے بحال کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ٹرین راولپنڈی سے کراچی اور کراچی سے راولپنڈی کے درمیان چلے گی. ٹرین 19 کوچز پرمشتمل ر ہے گی جس میں 6 اے سی کوچز اور 1 ڈائننگ کار بھی شامل ہوگی۔پاکستان ایکسپریس کے لیے ایڈوانس بکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔