تحریک انصاف کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب ہو چکا، عوام کو ریلیف دینگے، وزیراعظم   

16 Dec, 2022 | 07:22 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرینگے ،پی ٹی آئی کا جھوٹا بیانیہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا،حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف کی زیر صدارت سیاسی صورتحال پر پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن کی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ۔

 اجلاس میں عوامی رابطہ مہم اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق مشاورت ،پنجاب اور وفاق میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق امور پر بھی غور آئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا عوام کو ریلیف فراہم کرینگے ،پی ٹی آئی کا جھوٹا بیانیہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا،حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں۔

مزیدخبریں