ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راحت فتح علی خان کا نیا گانا ریلیز

Rahat Fateh Ali Khan
کیپشن: Rahat Fateh Ali Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستان کے معروف گلوکارراحت فتح علی خان کا نیا پنجابی گانا چال جاری کردیا ۔ گانے کی ویڈیو میں بھارتی ماڈلزسدھارتھ شرما اور پلومی آنسا نے فیچرکیا اور یوٹیوب پر گانا کی ویڈیو شئیر کی گئی ہے ۔

      گانے کے بول کرک نے لکھے جبکہ ہدایت کاری رکی ایم کے نے کی ہے ۔گانے کو راجستھان میں شوٹ کیا گیا ہے ۔ گانے میں سدھارتھ شرمااور پلومی آنسا   دھنوں پر رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں ۔

کافی عرصے کے بعد استاد راحت فتح علی خان کا یہ گانا سامنے آیا ہے ۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اس گانے کو بے حد شاندار انداز میں بنایا گیا ہے اور اسے بھی ان کے مقبول ترین گانے ضروری تھا جیسی مقبولیت حاصل ہوگی ۔چال گانے نے سوشل میڈیا پرریلیز ہوتے ہی چند گھنٹوں میں نہ صرف لاکھوں ناظرین حاصل کیے بلکہ خوب داد بھی سمیٹی۔