ویب ڈیسک : مرحوم ایم این اے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے کیس میں گرفتار دانیہ شاہ کو سٹی کورٹ پہنچا دیا گیا۔
ملزمہ دانیہ شاہ کو کچھ دیر بعد جوڈیشل مسجٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ بشریٰ نے پہلے عامر کو قتل، اب میری بیٹی کو اغوا کروایا ہے، دانیہ کی والدہ کا دعویٰ
واضح رہے کہ دانیہ شاہ کے خلاف عامرلیاقت کی بیٹی اور بیٹے نے ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی تھی۔ایف آئی اے کی جانب سے دانیہ شاہ کو گزشتہ روز لودھراں سے گرفتار کیا گیا تھا۔