ویب ڈیسک: سُپر مین سیریز کے مداحوں کے لیے ایک افسوس ناک خبر سامنے آئی ہے۔
کئی برسوں سے سُپر مین سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار ہنری کیول نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ سیریز ’سپر مین‘ میں سُپر ہیرو کا کردار ادا نہیں کریں گے۔اس حوالے سے ہنری کیول نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے ایک خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ میری ابھی جیمز گن اور پیٹر صفران سے ملاقات ہوئی ہے اور افسوسناک خبر یہ ہے کہ میں اب بطور سُپرمین اسکرین پر واپس نہیں آؤں گا۔
View this post on Instagram
اُنہوں نے لکھا کہ اسٹوڈیو کی طرف سے اکتوبر میں میری واپسی کا اعلان ہونے کے بعد یہ خبر سنانا آسان نہیں ہے، مگر یہی زندگی ہے۔ اُنہوں نے اپنے اس تفصیلی پیغام میں جیمز گن اور پیٹر صفران کے مستقبل کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اتنے برسوں تک مسلسل ملنے والی محبت کے لیے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ واضح رہے کہ رواں سال اکتوبر میں اداکار نے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری دی تھی کہ وہ بطور سُپرمین دوبارہ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ہنری کیول کے اس شہرۂ آفاق سیریز ’سُپر مین‘ کو الوداع کہنے کے بعد مرکزی کردار کونسا اداکار ادا کرے گا۔