(ملک اشرف) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی
جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی ہے،موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں جس حساب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی اس طرح سے ملک میں قیمتوں میں نمایاں کمی نہیں کی گئی، عوام کو فائدہ نہیں ہو۔
عدالت سے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق کم کرنے کا حکم دینے،اسی نوعیت کی پہلے سے زیر التواء درخواستوں کو جلد سماعت کے لئے مقرر کرنیکی استدعا کی گئی ہے۔
واضح رہےکہ کل رات وزیرخزانہ اسحاق ڈار نےمٹی کے تیل کی قیمت میں10روپے فی لٹر ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے7روپے ،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں10روپے فی لٹر اور پٹرول کی فی لٹر قیمت میں10روپے کمی کا اعلان کر دیاہے ۔
جس کے بعد مٹی کا تیل 171روپے83پیسے فی لٹر، پٹرول کی نئی قیمت214روپے80پیسے فی لٹر، ہائی اسپیڈڈیزل227 روپے80پیسے فی لٹراور لائٹ ڈیزل169روپےفی لٹر ہوگیا۔