پنجاب کے اساتذہ اور افسران کا الاؤنس بڑھانے کا فیصلہ

16 Dec, 2022 | 12:07 PM

(جنید ریاض)  پنجاب بھر کے تین لاکھ اساتذہ اور انتظامی پوسٹوں پر تعینات ہزاروں افسران کے الاؤنس بڑھانے کا فیصلہ، سمری منظوری کیلئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو بھجوا دی گئی۔

پرائمری ہیڈ ٹیچرالاؤنس 500 روپے سے بڑھا کر 10 ہزار، مڈل ہیڈ ٹیچر کا الاؤنس 700 روپے سے بڑھا کر 15 ہزار کرنےکافیصلہ کیاگیاہے، ہائی سکول ہیڈ ٹیچر کا الاؤنس 1200 روپے سے بڑھا کر 30 ہزار اور ہائر سیکنڈری سکول کے پرنسپلز اور ڈی ای اوز کا الاؤنس 1500 روپے سے بڑھا کر 40 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

سی ای او ایجوکیشن اور ایڈیشنل ڈویژنل ڈائریکٹر کو ماہانہ 50 ہزار روپے الاؤنس دیا جائے گا، ایڈیشنل ڈی پی آئی سیکنڈری اور ایلیمنٹری کا ماہانہ الاؤنس 60 ہزار کردیا جائے گا۔

ڈی پی آئی سیکنڈری و ایلیمنٹری پنجاب کو ماہانہ 80 ہزار روپے الاؤنس ملا کرے گا، الاؤنس بڑھانے کی سمری ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سیکنڈری نے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو بھجوا دی ہے۔

محکمہ تعلیم کےمطابق الاؤنس بڑھانے کے فیصلے کا مقصد اساتذہ کی کارکردگی کو مزید موثر بنانا ہے۔
 

مزیدخبریں