آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں اہم شخصیت گرفتار

16 Dec, 2022 | 10:00 AM

(ویب ڈیسک) ایف آئی اے نے حیسکو کے دفتر پر چھاپہ مار کر ڈپٹی ڈائریکٹر عمران شیخ کو بدعنوانی اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ٹیم نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سید وصی حیدر کے حکم پر چھاپہ مارا، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ شہری کی جانب سے درخواست موجود ہے اور اسکے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہے، ابھی مزید تفتیش جاری ہے، حیسکو ترجمان نے گرفتاری کی تصدیق کر دی۔

 

مزیدخبریں