جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا سیاست میں شمولیت سےمتعلق بڑابیان

16 Dec, 2022 | 08:51 AM

ویب ڈیسک:سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے کہا ہے کہ وہ کبھی سیاست میں شمولیت اختیار نہیں کریں گے۔

میڈیاسےگفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست میں ان کی شمولیت کے حوالے سے باتیں بالکل غلط ہیں، دو سال کی پابندی کے بعد میں سیاست کا حصہ بنوں گا اور نہ ہی اس کے بعد بھی کبھی۔

ریٹائرڈ جرنیل کے حوالے سے ماضی قریب میں سیاست اور میڈیا میں بحث و مباحثہ ہوتا رہا ہے کہ وہ آرمی چیف کے عہدے پر عمران خان کی بہترین انتخاب سمجھے جاتے تھے۔اس نمائندے نے اُن سے رابطہ کرکے سیاست یا پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے ان کا ارادہ جاننے کیلئے مؤقف معلوم کیا۔

جمعرات کو ایک ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی کہ فیض حمید نے اپنے آبائی گاؤں چکوال میں ایک عوامی اجتماع میں شرکت کی ہے جس میں ایک نامعلوم شخص نےعوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ جرنیل کی فوج کیلئے اور اپنے علاقے کیلئے خدمات پر ان کی تعریف کی۔

اس شخص نے ریٹائرڈ جرنیل کو سیاست میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ وہ ملک کی ترقی کیلئے کردار ادا کریں۔کئی صحافیوں اور دیگر لوگوں نے اپنے اپنے تبصروں کے ساتھ ٹوئٹر پر یہ ویڈیو شیئر کی۔

مزیدخبریں