گوجرانوالہ، شادی سے انکار حوا کی بیٹی کا جرم بن گیا

16 Dec, 2022 | 08:45 AM

ویب ڈیسک: گوجرانوالہ میں شادی سے انکار حوا کی بیٹی کا جرم بن گیا ،تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ میں ملزم نے 30 سالہ شازیہ کی ٹانگیں تیز دھار آلے سے کاٹ دیں۔ 

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون کا ملزم کے بھائی کے گھر سلائی کڑھائی کی غرض سے آنا جانا تھا ،متاثرہ خاتون کا کہناتھا کہ ملزم نے نشہ آور چیز پلا کر پہلے میری تصویریں ،ویڈیوز بنائی اور بلیک میل کرتا رہا ،ملزم جاوید کے شادی شدہ ہونے پر میں نے شادی سے انکار کیا، شادی نہ کرنے پر ملزم نے میری ٹانگیں کاٹ دی ۔

 متاثرہ خاتون کاکہناتھا کہ واقعے کو 15 روز گزر گئے ،پولیس کو درخواست کے باوجود مقدمہ درج نہ ہوسکا۔

مزیدخبریں