ٹی ٹوئنٹی سیریز،پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو   کلین سویپ کردیا

16 Dec, 2021 | 11:13 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں7 وکٹوں سے شکست دیکر  سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔

 تفصیلا ت کے مطابق پاکستان نے 208 رنز کا ہدف با آسانی 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، محمد رضوان 87 اور کپتان بابر اعظم نے 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

  قبل ازیں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستان کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اورمحمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر ٹیم کے لیے پہاڑ جیسا ہدف آسان بنادیا۔بابر اعظم اور محمد رضوان نے رنز کے ساتھ ساتھ ریکارڈز کے بھی انبار لگادیے۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 158 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی۔ محمد رضوان نے  87 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم نے ایک اور نصف سنچری بناتے ہوئے 79 رنز بنائے۔ محمد رضوان کو شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ  کے ساتھ ساتھ  پلیئر آف دی سیریز بھی قرار دیا گیا۔

مزیدخبریں