دوران ڈیوٹی جاں بحق ہونیوالے لیسکو  ملازمین کے بچوں کی سنی گئی

16 Dec, 2021 | 10:43 PM

Imran Fayyaz

(شاہد ندیم سپرا)لیسکو کی جانب سے دوران ڈیوٹی جاں بحق ہونیوالے ملازمین کے بچوں کو نوکری فراہم کر دی گئی، بچوں اور لواحقین کو تقررنامے تقسیم کر دیئے گئے۔
 تفصیلات کے مطابق لیسکو ہیڈ کوارٹر میں دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو تقرر نامے دینے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لواحقین کو ملازمت کے تقررنامے تقسیم کئے گئے، لیسکو چیف چوہدری محمد امین نے کہا کہ لیسکو اپنے ملازمین کے حقوق کی پاسداری کے لئے ہمیشہ کوشاں ہے، ملازمین نے اپنی زندگی میں کمپنی کی خدمت کی تاہم دار فانی سے کوچ کر جانے پر ان کے بچوں کو نوکری دی گئی ہے۔

ملازمین کے بچوں میں اکاؤنٹ اسسٹنٹ، کمرشل اسسٹنٹ، یو ڈی سی، لائن سپرنٹنڈنٹ، ایس ایس او، ایل ڈی سی، اسسٹنٹ لائن مین اور نائب قاصدکیڈرکے تقرر نامے تقسیم کئے گئے۔

مزیدخبریں