ویب ڈیسک : واٹس ایپ وائس میسج بھیجنے سے پہلے ’’آڈیو پری ویو‘‘ کا آپشن پیش کردیا ہے جس کی بدولت اب آڈیو پیغام کو دوسروں تک بھیجنے سے پہلے سنا جاسکتا ہے۔
اس فیچر کی بدولت آپ خود اپنی آواز سن کر پیغام کی کوالٹی، اور درستگی کا اندازہ کرسکتے ہیں۔ اس آپشن سے وہ لوگ بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں جو عوامی شخصیات ہیں اور جن کی رائے ذرائع ابلاغ پر اثر انداز ہوتی ہے۔ اس طرح محتاط انداز میں آپ اپنی آواز کا معیار بھی معلوم کرسکتے ہیں۔
کہا جارہا ہے کہ واٹس ایپ نے بھارتی صارفین کے دیرینہ مطالبے پر یہ آپشن پیش کیا ہے۔ بھارت میں لاتعداد زبانیں بولی جاتی ہیں۔ ہربولی کو لکھنا محال ہے اور یوں لوگ رابطے کے لیے واٹس ایپ پیغامات استعمال کرتے ہیں۔ اس ضمن میں آڈیو پری ویو بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس طرح وہ اپنے مافی الضمیر اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں۔
واٹس ایپ کا نیا زبردست فیچر متعارف
16 Dec, 2021 | 07:29 PM