ویب ڈیسک : مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام نے ٹک ٹاک کے مقابلے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا ۔ویڈیو کے دورانیے میں تبدیلی کی جائے گی۔
انسٹاٖگرام صارفین جلد ہی 60 سیکنڈز سے زیادہ کی ویڈیو اسٹوری ایک ہی پیکج کی شکل میں اپ لوڈ کرسکیں گے۔فی الحال، صارفین اگر 15 سیکنڈز سے زیادہ طویل ویڈیو ریکارڈ یا اپ لوڈ کریں ، تو وہ خود بخود دورانئیے کے مطابق دو یا تین یا اس سے بھی زیادہ حصوں میں تقسیم ہو جاتی ہے۔ تاہم اب انسٹا گرام صارفین جلد 60 سیکنڈز سے زیادہ کی ویڈیو پیکج اپ لوڈ کرسکیں گے۔
اس حوالے سے انسٹا گرام نے فیڈ بیک لینے کی غرض سے اپنے کچھ منتخب صارفین کوعارضی طور پر یہ سہولت دی ہے ۔انسٹاگرام کی جانب سے صارفین کے لیے متعارف کرائے گئے فیچر کے تحت صارفین اپنی اسٹوری میں ایک سے زائد تصاویر بھی اب شیئر کر سکیں گے