ویب ڈیسک: موٹروے پر ان رجسٹرڈ اور غیر کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ایسی گاڑیاں جن کے مالکان نے متعلقہ رجسٹریشن اتھارٹی کو کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ کی درخواست دے رکھی ہو ایسی گاڑیوں کو رسید حاصل کرنے کے صرف 30 یوم تک موٹروے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ بغیر نمبر پلیٹ، ان رجسٹرڈ گاڑیاں اور غیر کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور موٹروے سے اتار دیا جائے گا۔ عوام سے تعاون کی گزارش ہے۔
All unregistered Vehicles will be challaned on the motorway & Highways. Only vehicles with "Document Submission Receipt" issued by a Motor Vehicle Registration Authority will be allowed to ply with noncomputerised number plate for 30 days from the issuance date of the document.
— Inam Ghani QPM & Bar, PSP (@InamGhani) December 16, 2021