قیصر کھوکھر: پی ایم ایس کے طالبعلموں کے لئے بڑی خبر، عمر میں ایک سال کی رعایت دے دی گئی۔
پی ایم ایس کا امتحان دینے والے طالبعلموں کے لئے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت پنجاب نے پی ایم ایس افسران کا امتحان دینے والوں کو عمر میں ایک سال کی رعایت دے دی ہے، حکومت پنجاب کے مطابق پی ایم ایس کا امتحان دینے والوں کی عمر 2021 سے دیکھی جائے گی، اوور ایج ہونے والے امیدوار اگلے سال بھی پی ایم ایس کا امتحان دے سکیں گے۔
پی ایم ایس امتحان دینے والوں کو بڑا ریلیف مل گیا
16 Dec, 2021 | 05:06 PM