ایل ڈی اے نے اکبر چوک انڈر پاس منصوبے پر کام شروع کردیا

16 Dec, 2021 | 04:58 PM

Sughra Afzal

(درنایاب) ایل ڈی اے نے اکبر چوک انڈر پاس منصوبے پر کام شروع کر دیا، جناح ہسپتال سے پیکو روڈ تک مولانا شوکت علی روڈ کو سگنل فری کیا جائے گا، ایل ڈی اے اون سورس فنڈنگ سے منصوبہ مکمل کرے گا، نیسپاک نے ڈیزائن ورک بھی  شروع کردیا۔

ایل ڈی اے نے اکبر چوک پر انڈر پاس کی ڈیزائننگ اور تخمینہ لاگت پر کام شروع کردیا، ایل ڈی اے نے اکبرچوک انڈر پاس کیلئے سمارٹ کنسٹرکشن ورک ٹیکنالوجی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، اکبر چوک انڈر پاس پری کاسٹ ٹیکنالوجی پر بننے واسا پہلا انڈر پاس ہوگا، ایل ڈی اے نے تعمیراتی ماہرین، نامور کنٹریکٹرزسے پری کاسٹ ٹیکنالوجی پر مشاورت شروع کردی ہے۔ 

مولانا شوکت علی روڈ پر جناح ہسپتال جنکشن کی ری ماڈلنگ کی جائے گی، جوہرشادی ہال جنکشن ری ڈیزائن جبکہ راوی ریسٹورنٹ جنکشن کو بند کیا جائے گا، شوق چوک کی ری ڈیزائننگ کرکے سنگل انڈرپاس کی تجویز زیرغور ہے، اکبرچوک پر فل ہائیٹ انڈر پاس زیرو لینڈ ایکوزیشن کیساتھ بنایا جائے گا، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ جنکشن پر سنگل لین انڈر پاس ہوگا، مادرملت روڈکی طرف مڑنے والے چوک کی ری ماڈلنگ ہوگی ۔

مزیدخبریں