عام آدمی تو کیا یہاں وزیراعظم کی عزت محفوظ نہیں: فواد چودھری

16 Dec, 2021 | 03:18 PM

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بھی ایک ادارہ جس کی عزت کو ملحوظ خاطر رکھنا لازم ہے۔ جسٹس (ریٹائرڈ) وجیہہ الدین کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کررہے ہیں۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں فواد چودھری نے کہا کہ وجیہہ الدین کابیان چلانے والے چینلز کو بھی نوٹس دے رہے ہیں اس و قت میڈیا کی آزادی کو خاص مہم کے لیے استعمال کیا جارہاہے۔بدقسمتی سے آئین کے آرٹیکل9کی خلاف ورزی دیکھ رہے ہیں یہ شہریوں کوبنیادی حق دیتا ہےاس لیے آئین کے آرٹیکل 9کا نفاذ بہت ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ الزامات مغربی ملک میں چلائے جاتے تو چینلز کو جرمانے ہوتے مگر یہاں ایسا کوئی نظام نہیں ہے بلکہ یہاں تو سوشل میڈیا میں بھی عزت نفس کے حق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ وجہیہ الدین نے الزام عائد کیا ہےکہ عمران خان کو بنی گالہ گھرکا خرچہ جہانگیر ترین دیتے ہیں اور کہا گیا کہ بنی گالہ کے کچن کا خرچہ50لاکھ روپے ہےجبکہ  جہانگیر ترین نے اس کی تردید کردی ہے اب حکومت  وجیہہ الدین کے خلاف کیس دائر کررہی ہے۔ 

مزیدخبریں