حد نگاہ بہتر ہونے پر ایم ٹو اور ایک تھری موٹروے کوکھول دیا گیا

16 Dec, 2021 | 03:17 PM

سٹی 42: موٹر وے پر حد نگاہ بہتر ہونے پرM2 اورM3 موٹروے کو ٹریفک کے لیے20 گھنٹے بعد کھول دیا  جبکہ لاہور سے سیالکوٹ جانے والی موٹر وے کو بھی تقریباً 18 گھنٹے بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ۔

شدید دھند کے باعث موٹر وے بھی دھند کی لپیٹ میں ۔ ایم ٹو اور ایم تھری موٹر وے کو20 گھنٹے ٹریفک کے لیے بند رکھنے کے بعد حد نگاہ بہتر ہونے پر کھول دیا گیا  جبکہ سیالکوٹ موٹر وے کو بھی تقریباً اٹھارہ گھنٹے بںد رکھنے کے بعد ٹریفک کے کھول دیا گیا ہے ۔۔ ایم ٹو موٹر وے کو لاہور سے کوٹ مومن ، ایم تھری موٹر وے لاہور سے رجانہ تک بند کیا گیا تھا ۔

 موٹر وے ٹریفک کے لیے بند ہونے کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا تھا۔ جس کے پیش نظر سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کی جانب سے موٹر وے کے انٹری پوائنٹس پر ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ۔ موٹر وے انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ہدایات کی گئیں کہ دوران سفر احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں ۔

مزیدخبریں