ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیس بحران سنگین ۔۔۔حکومتی دعوے جھوٹے نکلے 

 گیس بحران سنگین ۔۔۔حکومتی دعوے جھوٹے نکلے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : سندھ میں گیس بحران سنگین ، وفاقی حکومت اور سوئی سدرن گیس کا برآمدی شعبے کو گیس فراہم کرنے کے دعوے جھوٹے نکلے،ایف بی ایریا انڈسٹری کے برآمد کنندگان  شدید پریشان۔
سابق صدر  ایف بی ایریا  محمد بابر خان کا کہنا ہے کہ   گیس پریشر پہلے سے ہی بہت کم ہے۔گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ بوائلر نہیں چل پارہے،  اگر بوائلر نہیں چلین گے تو ڈائٹنگ کا پراسس پورا نہیں ہوگا اور کپڑے پر مطالبہ رنگ نہ لگایا جاسکتا تو مال کیسے تیار ہوگا انہوں نے کہا ہے کہ پیدواری عمل شدید متاثر ہے،ایف بی ایریا انڈسٹریل ایسوسی ایش سابق صدر نے سوال اٹھایا ہے کہ  گیس کس کو دی جارہی ہےسمجھ سے باہ ر ہے ، اگر برآمدی صنعتیں نہیں چلیں گی تو برآمدات شدید متاثر ہوگی۔ 
برآمدکنندگان کا کہنا  تھا کہ  بروقت درآمدی ایل این جی نہ منگوانے کے باعث  مسائل بڑھ گئے ہیں، حکومت کی جانب سے  گیس صرف برآمدی صنعت کو دینے کا دعویٰ کیا گیا ہے تو گیس پریشر کیوں نہیں ہے؟  محمد بابر خان نے کہا ہے کہ برآمدی صنعت سے منسلک جنرل انڈسٹری کو گیس بند کرنا سمجھ سے باہر ہے۔ جو فیصلے کیے جارہاہے وہ سمجھ سے باہر ہے اگر جنرل انڈسٹریز سے پیکنگ ، پلاسٹک اور دیگر اشیا نہ ملیں تو برآمدی آڈر کیسے پورا ہوگا،محمد بابر خان نےمزید کہاکہ   وفاقی حکومت اس معاملے پر فوری ایکشن لے۔