ویب ڈیسک : آسٹریلیا میں جمپنگ کیسل ہوا میں اڑ گیا۔ حادثے میں میں چار بچے ہلاک جبکہ کئی شدید زخمی ہو گئے۔
شمال مغربی ریاست تسمانیہ کے ڈیون پورٹ نامی شہر میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا، جب تیز ہوا کی وجہ سے بچوں کے کھیلنے اور اچھلنے کودنے کے لیے ہوا سے بھرا ایک چھوٹا سا قلعہ نما جھولا اکھڑ گیا۔ اچانک تیز ہوا کے جھکڑوں نے اس جھولےکو ہوا میں دس میٹر تک بلند کر دیا اور نتیجتاً کئی بچے اس پر سے گر پڑے ۔
دو لڑکیاں اور دو لڑکے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پانچ بچے اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان میں سے چار کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
Four children were killed and several more badly injured in Australia after strong winds lifted an inflated jumping castle into the air during end-of-year school celebrations, causing them to fall 10 meters https://t.co/UydLFcS4Nk pic.twitter.com/QoVEbD4PFJ
— Reuters (@Reuters) December 16, 2021
حادثہ اسکول میں تفریحی سرگرمیوں کے دوران پیش آیا۔ یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ آیا واقعے کے وقت جھولا بندھا ہوا تھا یا اس پر زیادہ بچے سوار تھا، تاہم انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ مرنے والے بچے چھٹی جماعت کے طالبعلم تھے اور اگلے سال ہائی سکول میں جانے کا جشن منارہے تھے۔