کرکٹ کے بعدہربھجن سنگھ کی سیاست میں انٹری

16 Dec, 2021 | 01:57 PM

 ویب ڈیسک : بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کی پنجاب کانگریس صدر نوجوت سنگھ سدھو سے ملاقات ۔۔ہربھجن سنگھ کے کانگریس میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔

 ہربھجن سنگھ کے ساتھ اپنی اس ملاقات کی تصویر نوجوت سنگھ سدھو نے ٹوئٹر پر بھی شیئر کی ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو نے یہ تصویر شیئر کرکے لکھا ہے، ’امکانات سے لبریز تصویر...... چمکتے ستارے بھجی کے ساتھ‘۔  دوسری طرف سیاست میں آنے سے متعلق ہربھجن سنگھ نے فی الحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے کچھ دن پہلے ہربھجن سنگھ کے بی جے پی میں شامل ہونے کی بھی قیاس آرائی کی جارہی تھیں، جنہیں ہربھجن سنگھ نے مسترد کردیا تھا۔ ذرائع  کے مطابق پنجاب کانگریس ہربھجن سنگھ کو کسی اہم سیٹ سے انتخابی میدان میں اتارنا چاہتی ہے لیکن ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

مزیدخبریں