ویب ڈیسک: پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کوشش، جینڈر کرائم سیل نے ملزموں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش اور برہنہ ویڈیو بنانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔مسلم ٹاؤن پولیس نے متاثرہ طالبہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے دو جنسی درندوں نے اپنی ہی خاتون کلاس فیلو کوزیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، اس ضمن میں ملزمان اویس اوراندلیب نےاپنی ہم جماعت طالبہ کو کیمپس پل سے اغواءکیا اور زیادتی کی کوشش کی اس دوران برہنہ حالت میں ویڈیو بھی بنائی۔
بعدازاں ملزمان اندلیب اور اویس نے کلاس فیلو کو ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کیا،جینڈر کرائم سیل نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔