(مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ کے سابق معروف ریسلر جمی ریو اپنی دونوں ٹانگیں کٹنے کے 10 ماہ بعد انتقال کر گئے۔
ڈیلی سٹار کے مطابق نومبر 2020ء میں جیمی ریو نے ایک انفیکشن کے نتیجے میں اپنا بازو کاٹے جانے کے بعد ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ وہ ’ایم آر ایس اے‘ (MRSA)نامی خوفناک انفیکشن کا شکار ہو گئے تھے جس کی وجہ سے اب تک ان کے کئی اعضاءکاٹے جا چکے تھے۔
Just left yet another Dr. appointment & I'm looking at another long stay. PLEASE HELP! This nightmare won't stop. I truly appreciate all the support. https://t.co/PFCRsLnC31
— Jimmy Rave (@TheJimmyRave) November 5, 2021
PayPal - jamesmguffey@gmail.com
Cash App - $jimmyrave https://t.co/cmO0xiVxsP
رپورٹ کے مطابق جمی ریو کی موت کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کی بیٹی کائیلہ کی طرف سے دی گئی۔ اس کے علاوہ جمی ریو کے دوست بل بیرینز نے بھی سوشل میڈیا پر لوگوں کو آگاہ کیا کہ ان کا دوست جیمز مائیکل گوفے 39سال کی عمر میں دنیا سے چلا گیا ، جمی ریو نے 1999ءمیں بطور ریسلر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور دو دہائیوں تک اس سے وابستہ رہے۔