ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سردی اور دھند میں اضافہ، طلبہ کے والدین نے حکومت سے بڑامطالبہ کردیا

Schools
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سردی اور دھند میں اضافہ، طالبعلم نزلہ، زکام، گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، سکولوں میں بچوں کی حاضری 30 فیصد کم ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق سردی اور دھند کی شدت میں اچانک اضافہ ہو گیا، کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، حکومت تاحال سکولوں میں چھٹیاں دینے کا فیصلہ نہیں کرسکی۔ این سی او سی نے جنوری کے آخری ہفتے میں چھٹیاں دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

 والدین کا کہنا ہے کہ شدید سردی میں چھوٹے بچوں کا سکول جانا مشکل ہے، دھند کی وجہ سے حادثات  بھی بڑھ رہے ہیں، حکومت بچوں کو جلد چھٹیاں دے۔

دوسری جانب پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ جنوری کے آخر میں موسم سرما کی چھٹیاں دینے کا جواز نہیں بنتا، چھٹیاں سالانہ کیلنڈر کے مطابق 25 دسمبر سے ہونی چاہئیں۔