میڈیکل کے نتائج میں سنگین غلطیاں

16 Dec, 2020 | 10:55 PM

سٹی 42: میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ امتحان کے نتائج جاری، پاکستان میڈیکل کمیشن کے ایم ڈی کیٹ کے نتائج میں غلطیای،ایم دی کیٹ نتائج میں امیدواروں کے نام ،رولنمبرغلط درج کر دیئے گئے۔
 
تفصیلات کے مطابق میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان میڈیکل کمیشن کے ایم ڈی کیٹ کے نتائج میں غلطیاں سامنے آئی ہیں۔ جس میں امیدواروں کے نام اور رولنمبرغلط درج کردیئے گئے۔ پی ایم سی کی طرف سے جاری نتائج میں غلطیوں پر پی ایم اے نے شدید تنقید کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں بدانتظامی پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں