فضائی آپریشن بری طرح متاثر

16 Dec, 2020 | 10:27 PM

Raja Sheroz Azhar

(سٹی 42) فضائی راستے دھند میں گم ہو گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے طیارے کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی، چھے پروازیں ایک گھنٹے سے زائد ہوا میں چکر لگاتی رہیں۔ اندرون و بیرون ملک سے آنے والے مسافر سولی پر لٹکے رہے۔

تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ کے مرکزی رن وے پر مرمتی کام سے بھی فلائٹ شیڈول متاثر۔ متبادل رن وے پردھند میں فلائٹ آپریٹ کرنے کی صلاحیت ہی نہیں۔ دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا۔دھند کے سائے گہرے اور مزید گہرے ہو گئے۔ جس سے فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہوا۔ وزیراعلی پنجاب کی پرواز تاخیر کا شکار رہی، طیارے کو حد نگاہ بہتر ہونے پر لینڈنگ کی اجازت ملی۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دھند پروازوں کی لینڈنگ میں رکاوٹ بنی رہی۔ ابوظہبی سے آنیوالی اتحاد ائیر کی پرواز کا آدھا گھنٹہ فضا میں چکر لگانے کے بعد اسلام آباد رخ موڑ دیا گیا، استنبول،لندن اوردوحہ سےآئے مسافر سولی پر لٹکے رہے۔جدہ ،ریاض اوراسلام آباد سے آئی پروازیں بھی ہوا میں گھومتی رہیں ۔ ائیرپورٹ پرپندرہ سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں۔ چھے کو منسوخ کرنا پڑا۔

ائیرپورٹ انکوائری کے مطابق نجف سے آنیوالی بغداد ائیر کی پرواز آئی ایف 341، نجف جانیوالی پرواز آئی ایف 342 کو منسوخ کر دیا گیا، جدہ سے آنیوالی پرواز پی کے 734، دبئی جانیوالی پرواز پی اے 416 ، دبئی سے آنیوالی پروازپی اے417، کراچی سے آنیوالی پروازپی کے306، کراچی سے آنیوالی سیرین ائیرکی پروازای آر520 کو بھی منسوخ کر دیاگیا۔ دوسری جانب موسم ٹرینوں کی راہ میں بھی رکاوٹ بنا رہا۔کراچی سے آنےوالی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کاشکار رہیں جس سے مسافروں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں