سابق فرسٹ کلاس کرکٹر کینسر کا شکار ہوگئے

16 Dec, 2020 | 09:48 PM

Arslan Sheikh

( حافط شہباز علی ) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر مغل کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہوگئے، مشکل کی اس گھڑی میں ویٹرنز کرکٹ فیملی طاہر مغل کی مدد کے لیے متحرک ہوگئی، سابق کرکٹرز نے پی سی بی سے طاہر مغل کی مدد کی اپیل کردی۔

زندگی بھر کرکٹ کے میدانوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر مغل کینسر جیسے موذی مرض سے نبرد آزما ہیں۔ ویٹرنز کرکٹ فیملی معاشی مشکلات میں گھرے ہوئے طاہر مغل کی مدد کے لئے متحرک ہوگئی۔

ویٹرن کرکٹ فیملی میں دس روز کے اندر طاہر مغل کے لیے 45 لاکھ روپے کی امداد اکٹھی کرلی ہے۔  طاہر مغل پرمشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کرکٹ بورڈ اب تک خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ ویٹرن کرکٹرز نے پی سی بی سے طاہر مغل کی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

سابق کرکٹرز نے بورڈ حکام سے کرکٹرز کی فلاح و بہبود کے لئے فنڈ بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ 

مزیدخبریں