سردی بڑھتے ہی گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے

16 Dec, 2020 | 08:38 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( شاہد ندیم ) سردی کی شدت بڑھنے کی وجہ سے شہر میں گیس غائب ہونا شروع ہو گئی، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سسٹم کو پیک کرنے کے لئے دس گھنٹے گیس سپلائی معطل کرنا شروع کر دی۔

گزشتہ چند روز سے شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے سوئی ناردرن گیس کمپنی صارفین تک گیس پہنچانے میں ناکام نظر آرہی ہے، شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس کی شدید کمی کی وجہ سے صارفین کے چولہے ٹھنڈے پڑ رہے ہیں اور شہریوں کو کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے رات نو بجے سے شہر میں گیس بندش کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جبکہ صبح سات بجے بحال کی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کمپنی گیس کم ہونے کی وجہ سے رات بھر سسٹم کو "پیک" کرتی ہے جس کے بعد بحال کرنے صارفین تک سپلائی دی جاتی ہے، بندش نہ کرنے کی وجہ سے صارفین تک گیس کی فراہمی ناممکن نظر آ رہی ہے۔

مزیدخبریں