(سٹی 42) لتا منگیشکر کا نا م کسی تعا رف کا محتاج نہیں۔خا ص طو ر پر انڈیا اور پا کستان میں شا ئد ہی کوئی ایسا ہو گا جس نے اس عظیم گلو کا رہ کا گیت نہ سنا ہو۔لتا منگیشکرنے اپنے سب سے پہلے گانے کی یاد ایک مرتبہ پھر تازہ کردی۔
تفصیلا ت کے مطا بق اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں 91 سالہ لتا نے بتایا کہ آج سے 79 سال قبل میں نے 1941 میں ریڈیو پر پہلی بار گایا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس وقت 2 گیت گائے تھے۔لتا کا کہنا تھا کہ جب ان کے والد نے یہ گانے سنے تو وہ بہت خوش ہوئے تھے، اور انھوں نے والدہ کو آکر بتایا کہ لتا کو آج ریڈیو پر سن کر مجھے بہت خوشی ہوئی، اب مجھے کسی بات کی فکر نہیں۔یا د رہے کہ لتا منگیشکر کی سحر انگیز آواز کا جاود اس خطے پر آج سے نہیں پاکستان اور بھارت کے وجود میں آنے سے قبل سے چل رہا ہے۔
Aaj se 79 saal pehle 16 December 1941 ko maine Radio par pehli baar gaaya.Maine 2 natyageet gaaye the.Jab mere Pitaji ne wo sune tab wo bahut khush hue, unhone meri maa se kaha ki Lata ko aaj radio pe sunke mujhe bahut khushi hui,ab mujhe kisi baat ki chinta nahi.
— Lata Mangeshkar (@mangeshkarlata) December 16, 2020