(سعید احمد سعید) ملک میں جاری شدید دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر، کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی دس سے زائد پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔
ریلوے انکوائری کے مطابق کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی ٹرینیں1 سے 6گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوگئیں، جن میں کراچی سےآنےوالی ملت ایکسپریس6گھنٹے، پاکستان ایکسپریس 3گھنٹے30 منٹ، قراقرم ایکسپریس اور بزنس ایکسپریس 2گھنٹے، علامہ اقبال ایکسپریس،خیبر میل ایکسپریس ,عوام ایکسپریس،کراچی ایکسپریس،شاہ حسین ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس1گھنٹہ 30منٹ، گرین لائن اور سر سیدایکسپریس1گھنٹہ، کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔ ٹرینوں میں گھنٹوں تاخیر سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔
ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ، مسافر رل گئے
16 Dec, 2020 | 07:30 PM