طلباء کے لیے غیر ملکی سکالر شپ کا اعلان

16 Dec, 2020 | 07:22 PM

Raja Sheroz Azhar

اکمل سومرو : برٹش کونسل پاکستان نے برطانوی یونیورسٹیز کیلئے سکالر شپ کا اعلان کر دیا، برٹش کونسل گریٹ سکالر شپ پروگرام کے تحت 10 ہزار پاونڈز فیس کی مد میں ادا کرے گی۔
 

تفصیلات کے مطابق برٹش کونسل نے پاکستانی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان کر دیا ہے اس ضمن میں برٹش کونسل نے پوسٹ گریجویٹ کورسز کیلئے 19 یونیورسٹیز کے نام بھی جاری کردیے ہیں۔ ایچ ای سی کی جانب سے  جاری کی جانے والی تفصیلات کے مطابق پاکستان کی یونیورسٹیوں سے گریجویشن کی ڈگری لینے والے طلباء پوسٹ گریجویشن کیلئے برطانیہ جا سکیں گے ۔

برٹش کونسل گریٹ سکالر شپ پروگرام کے تحت 10 ہزار پاونڈز فیس کی مد میں ادا کرے گی۔ فہرست میں شامل برطانوی یونیورسٹیز میں داخلہ حاصل کرنے کے بعد برٹش کونسل سکالر شپ جاری کرے گی۔ فہرست میں شامل یونیورسٹیوں نے پوسٹ گریجویٹ کورس کے لیے الگ الگ شرائط مقرر کی ہیں اور طلباء کو یہ شرائط پوری کرنےکے بعد کی برٹش کونسل کی جانب سے دس ہزار پاؤنڈز ادا کیا جائے گا.

مزیدخبریں