( فہد علی ) تھانہ نشتر کالونی کے علاقے میں بیس سالہ لڑکی قتل، پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مقتولہ کے بھائی کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ نشتر کالونی کی حدود اعوان مارکیٹ میں واقع پیش آیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر مردہ خانے منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ رخسانہ کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ کو تشدد کر کے قتل کیا گیا۔ پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مقتولہ کے بھائی نعیم کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ شبہ ہے کہ رخسانہ کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے، موت کی وجوہات کا تعین پوسٹ مارٹم رپوٹ میں کیا جائے گا۔