لیاقت آباد میں ملزم کی ہلاکت، متاثرہ خاتون کا بیان سامنے آگیا

16 Dec, 2020 | 01:19 PM

M .SAJID .KHAN

(عرفان ملک)لاہورکے علاقے لیاقت آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈولفن اہلکاروں کوکلین چٹ دے دی گئی۔ پولیس نےمرنے والے ملزم اوراس کے ساتھیوں کے خلاف ہی مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر کےمشہور علاقہ لیاقت آباد میں ڈولفن فورس کی ایک اورہٹ دھرمی سامنےآگئی۔ ملزم کوگرفتارکرنےکی بجائے اس کی جان لے لی۔خاتون کے اغوا کی کوشش ناکام ہونے پر ملزمان اور ڈولفن اہلکاروں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں 1 ملزم مارا گیا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی حقائق سامنے آچکے ہیں کہ   ڈولفن اہلکاروں ملزم کو زندہ گرفتار کر سکتے تھے لیکن اہلکاروں نے زمین پر گرئے ہوئے ملزم کو گولیاں مار کر موت کے منہ میں دھکیل دیا۔

 فوٹیج میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم تعاقب کے دوران زمین پر گر گیا تھا جب ڈولفن اہلکار اس کا تعاقب کر رہے تھے ۔ زمین پر گرے ہوئے ملزم پر ڈولفن اہلکاروں نے گولیاں چلائیں ۔ پولیس نے ملزم کی جانب سے ڈولفن پر فائرنگ کا دعوی کیا تھا جبکہ سی سی ٹی وی میں ملزم پولیس سے بچنے کے بھاگتا دیکھائی دے رہا ہے۔

ایس پی دوست محمدکابھی یہی کہناہےکہ ملزم نےڈولفن اہلکاروں پرفائرنگ کی۔ملزم کےقبضےسےپستول بھی برآمدکیاگیا۔تھانہ لیاقت آبادمیں ایف آئی آربھی درج کرادی گئی، جس میں ڈولفن فورس کوکلیئرقراردےدیاگیا۔ایف آئی آرکےمطابق ملزم اوراس کےتین ساتھی رکشاسوارخاتون کواغواکرنےکی کوشش کررہے تھے۔رکشاڈرائیوراورمبینہ متاثرہ خاتون نےبھی یہی مؤقف اپنایا، خاتون کا کہناتھا کہ اس نے پہلے ملزمان کو نہیں دیکھا، وہ نشے کی دھت تھے، مجھے گلی میں پکڑ لیا، جان بچانے کے لئے رکشے میں بیٹھی تو ایک ملزم جہانگیر میرے ساتھ رکشہ میں بیٹھ گیا۔

لیکن مرنےوالےکےورثاءاورعلاقہ مکین سراپااحتجاج ہیں۔واقعےکوڈولفن فورس کی زیادتی اورقتل قراردےرہےہیں۔مرنےوالےملزم کےکزن نےواقعےمیں ملوث ڈولفن اہلکاروں کی ویڈیوبھی بنائی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےواقعےکانوٹس لیتےہوئےآئی جی پولیس انعام غنی سےرپورٹ طلب کرلی۔

درج ایف آئی میں بتایا کہ اہلکاروں نے پہنچ کر حفاظت خود اختیاری کے تحت فائرنگ کی۔ملزمان کی فائرنگ پر جوابی فائرنگ میں جہانگیر ہلاک ہو گیا۔ ڈولفن اہلکاروں کو  کلین چٹ دے دی گئی۔  پولیس نے مارے جانے والے ملزم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف ہی مقدمہ درج کر لیا۔

خاتون کے رشتہ دار کی مدعیت میں اقدام قتل، پولیس مقابلہ اور اغواکی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا،ایف آئی آر میں مزید بیان کیاگیا کہ ملزمان خاتون کو اغوا کرنےکی کوشش کررہے تھے۔


 

مزیدخبریں