سٹیج کی نامور اداکارہ ندا چوہدری کوزیرنمائش ڈرامہ چھوڑناپڑا

16 Dec, 2020 | 11:00 AM

M .SAJID .KHAN

(زین مدنی)سٹیج کی نامور اداکارہ ندا چوہدری کو کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر پنجاب آرٹس کونسل نے نوٹس بھیج دیا ۔ ندا چوہدری محفل تھیٹر کے زیرنمائش سٹیج ڈرامے میں کام کررہی تھیں جسے انہوں نے چھوڑدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ندا چوہدری محفل تھیٹر کے زیرنمائش سٹیج ڈرامے گرم انڈے میں مرکزی کردار ادا کررہی تھیں۔جس میں سٹیج مانیٹرنگ ٹیم کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کونوٹ کیا گیا اور ندا چوہدری کو نوٹس ارسال کیا گیا ہے کہ وہ سات روزکے اندر جواب دیں ۔دوسری جانب ندا چوہدری نے محفل تھیٹر کا زیرنمائش سٹیج ڈراما چھوڑ دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ کورونا کے حالات ٹھیک ہونے کے بعد تھیٹر ڈرامہ پرفارم کریں گی۔

قبل ازیں  محکمہ داخلہ پنجاب نے تھیڑوں میں فحاشی پھیلانے پر  تین سٹیج اداکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کئے تھے، محکمہ داخلہ پنجاب نے تین سٹیج اداکاروں  باری سٹوڈیو کے فضل عباس، شازیہ بلوچ اور رینا ایرانی کو شوکاز نوٹس جاری کئے، مذکورہ تینوں سٹیج اداکاروں نے سٹیج پر دوران پرفارمنس فحش حرکات کی تھیں۔

 محکمہ داخلہ نے مذکورہ تینوں اداکاروں کو 15 یوم کے اندر جواب دینے کا حکم دیا ہے، تسلی بخش جواب نہ دینے پر تینوں کےخلاف سٹیج پر کام کرنے پرپابندی عائد کی جا سکتی ہے۔محکمہ داخلہ نے ڈی سی لاہور کی رپورٹ پر شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں۔

مزیدخبریں