لاہور میں سکول کھلولنے پرمحکمہ ایجوکیشن کا ردعمل

16 Dec, 2020 | 09:11 AM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور ان ایکشن،حکومتی احکامات کے باوجودسکول کھولنے پر 8 پرائیوٹ سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی احکامات کے باوجود سکول کھولنے پر ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 8 پرائیوٹ سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ الحفیظ ماڈل ہائی سکول وسن پورہ ، ال ہاشم پبلک سکول گجر پورہ،ال احسان سکول بیگم پورہ ،اقراء روضیت اطفال سکول گریٹر اقبال پارک،تنویر ہائی سکول اور دی نالج پوائنٹ سکول شادباغ ،سن شائن ہائی سکول شادباغ اور اے پی ایس گرلز اینڈ پلے بوائز ہائی سکول شادباغ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

مذکورہ سکولوں کو کورونا ایس او پیز  کےخلاف ورزی پر 18 دسمبر خو ذاتی شنوائی کے لئے طلب کرلیا گیا ہے۔ سی ای او ایجوکیشن خود متعلقہ سکولوں کے سربراہان کی ذاتی شنوائی کریں گے۔پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ مذکورہ سکولوں سے ذاتی شنوائی کے بعد حکومتی احکامات کی پابندی نہ کرنے پر متعلقہ سکولوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا میں بند سکول کھولنے والوں کو وارننگ دی گئی، مدارس کو بھی تنبیہ کیاگیا، ہوٹل ڈائننگ ہال بند کرکے اوپن جگہ منتقل ہوجائیں ورنہ کاروبار بند کردیاجائےگا،غضبناک وائرس مزید سنگین ہوگیا،سب احتیاط کریں، سیکرٹری پرائمری ہیلتھ نے خبردار کردیا۔ سنگین خلاف ورزی پر وسن پورہ ، بیگم پورہ، گریٹر اقبال پارک اور شاد باغ کے 8 سکولوں کو شوکا ز جاری کیاگیا ۔

واضح رہے کہ  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی ملی بھگت سے شہر میں سکول کھلنے لگے ہیں، آبرو سکول شیراز ٹاؤن باگڑیاں نے کورونا ایس او پیز کےخلاف سکول کھول لیا، چھٹیوں کے باوجود طلباء نصابی سرگرمیوں کے لئے سکول آنے لگے ہیں، سکول انتظامیہ کی جانب سے نہم، دہم کلاس کے طلباء کو نصابی سرگرمیوں کے لئے روز بلوایا جانے لگا ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ آبرو سکول میں اکیڈمی کے بچوں کو بھی وقفہ وقفہ سے بلوایا جارہا ہے جبکہ نصابی سرگرمیاں جاری رہنے سے علاقے میں کورونا پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، اہل علاقہ نے محکمہ صحت کی ٹیم سے سکول کے بچوں کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا ہے، طلباء کے ساتھ ساتھ سکول میں اساتذہ کی بڑی تعداد بھی حاضر ہوتی ہے۔

مزیدخبریں