غلطیاں ناکامی نہیں سبق ہوتی ہیں، سجل علی

16 Dec, 2020 | 12:08 AM

Malik Sultan Awan

ڈیفنس (زین مدنی )معروف اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ ہماری غلطیاں ناکامی نہیں بلکہ ہمارے لیے بہترین سبق ہوتی ہیں۔

سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔ سجل علی نے اپنی انسٹا فیملی کے لیے اپنی اس خوبصورت تصویر کے ساتھ ایک معنی خیز پیغام بھی جاری کیا ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اگر ہم نے کوئی غلطی کی ہے تو اس کے لیے کوئی بات نہیں کیونکہ ہمارے پاس ابھی بھی اپنی کہانی دوبارہ شروع کرنے کا موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے راستوں کے دوران جو بھی غلطیاں کی ہیں وہ ہمارے لیے ناکامی نہیں بلکہ ہمارے زندگی کے بہترین اسباق ہیں۔ سجل علی نے مزید لکھا کہ اپنی ذات کو نِکھارنے کی معیاد نہیں ہوتی ہے ابھی بھی وقت ہے خود میں تبدیلی لائیں اور غلطیوں سے سیکھیں۔

مزیدخبریں