سٹی 42 (راؤدلشادحسین) محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات اسلم چودھری کا کہنا ہے کہ دھندکا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا تاہم انہوں نے لاہور شہر سے سموگ کے بادل مستقل طور پر چھٹنے کا دعوی کردیا۔
دن ہو یا رات سردی تو محسوس ہوگی، شہر میں جاری سرد موسم کی لہر نے دسمبر کو بھی مزید سرد ہونے کا موقع دے دیا۔ ایسے میں دسمبر کو بھی اپنا زور ثابت کرنے کا موقع میسر آگیا۔ سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات اسلم چودھری نے کہا کہ دسمبر میں سردی کی شدت مزید بڑھے گی لیکن سموگ نہیں ہوگی اور لاہور شہر سے سموگ کے بادل چھٹ چکے ہیں یہی وجہ ہےکہ ائیر کوالٹی بتدریج بہتر ہوتی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دسمبر کے رواں ہفتے میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ شہر میں درجہ حرارت کم از کم چھ زیادہ سے زیادہ 12 سے 13 ڈگری تک رہے گا۔ دھند کا سلسلہ مزید تین روز تک جاری رہے تاہم 20 دسمبر سے بارشوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگا جس سے دھند میں نمایاں کمی ہوگی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق لاہور سمیت میدانی علاقوں میں دھند 20 دسمبر شام اور الصبح چھائی رہےگی جبکہ دن دس بجے سے شام پانچ بجے تک حد نگاہ بہتر رہےگی۔
محکمہ موسمیات نے سموگ کے حوالے سے بالآخر اچھی خبر سنا دی
16 Dec, 2019 | 06:31 PM