لاہوریوں کو چین کا ویزہ دینے کی سہولیات کا آغاز

16 Dec, 2019 | 03:28 PM

M .SAJID .KHAN

( اکمل سومرو )پاک چین تعلقات پر پنجاب یونیورسٹی میں ڈائیلاگ منعقد کیا گیا،ڈپٹی قونصل جنرل پنگ زھینگ وو  نے کہا کہ  پاکستان کی مصنوعات پر17 فیصد ٹیرف کی کمی ہوگی۔

پنجاب یونیورسٹی میں پاک چین تعلقات پرمنعقدہ ڈائیلاگ میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹرسلیم مظہر،ڈین پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر اقبال چاولہ،ڈاکٹر امجد عباس مگسی، چین کی شنجوان یونیورسٹی اورفوڈان یونیورسٹی کے آٹھ رکنی وفد نے بھی شرکت کی،ڈپٹی قونصل جنرل پنگ زھینگ وو کا کہنا تھاکہ لاہور میں بھی پاکستانیوں کوچین کا ویزہ دینےکی سہولیات کا آغاز کیا گیا ہے،ایک لاکھ تیس ہزار پاکستانیوں کوہر سال چین کے ویزے جاری ہوتےہیں۔
ایف سی کالج کےپروفیسرڈاکٹرسعید شفقت نےکہا کہ پاک چین مضبوط تعلقات کیلئےوزیٹنگ ویزہ کی موثر پالیسی لانا ہوگی،وائس پریزیڈنٹ شنجوان یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ شنجوان یونیورسٹی نےپاکستان پر20 سےزائد کتابیں شائع کی ہیں،پاک چین اقتصادی راہداری سے دونوں ملکوں کی عوام کو فائدہ ہوگا۔
پرو وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹرسلیم مظہر نے کہا کہ دنوں ممالک کےتعلقات کیلئےعوامی رابطوں کو مضبوط کرنا ہوگا،ڈائیلاگ کے اختتام پرشنجوان یونیورسٹی کےانسٹیٹیوٹ آف دی بیلٹ اینڈ روڈ کا پاکستان اسٹڈی سنٹرمیں افتتاح کیا گیا۔

مزیدخبریں