(سٹی42)سابق صدر پرویز مشرف کا ٹرائل کرنیوالی خصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے پرویزمشرف کا ٹرائل روکنے کے لئےنوٹس جاری کر تے ہوئےکل جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے لاہور ہائیکورٹ میں مطابق جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی نے پرویزمشرف کی متفرق درخواست پر سماعت کی, درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے, درخواست میں پرویز مشرف کی درخواست میں وفاقی حکومت و دیگر کو فریق بنایا گیا،جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں آپ کی ایک اور درخواست بھی ہے؟ پرویزمشرف کے وکیل نے جواب دیا کہ جی پہلے بھی درخواست دائر کی ہے،متفرق درخواست میں ٹرائل روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔
اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ٹرائل کی سماعت تیزی سے کی جا رہی ہے،عدالت نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی، ٹرائل کورٹ کیسے فیصلے کرے؟جس پردرخواست گزار نے عدالت سے کہا کہ آپ اس کیس میں ریکارڈ ہی منگوا لیں، عدالت نےپرویزمشرف کے وکیل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ میں کیس چلتا ہے، کیسے ریکارڈ طلب کر سکتے ہیں۔
پرویزمشرف کے وکیل کا کہناتھا کہ جس عدالت میں سابق صدر کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے اس کی تشکیل ٹھیک نہیں ہے،اور عدالت میں یہ معاملہ زیر غور ہے، وکیل نے استدعا کرتے ہوئے کہا اس پر مزید کارروائی نہ کی جائے۔